سه شنبه 03/دسامبر/2024

حزب اللہ کا اسرائیلی ملٹری کمپلیکس اور ہوائی اڈے پرمیزائلوں سے حملہ

اتوار 22-ستمبر-2024

لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کے جنوب مشرق میں واقع قابض صہیونیفوج کے رامات ڈیوڈ بیس پر ’فادی ون‘ اور ’فادیٹو‘ میزائلوں سے بمباری کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان پر بار باراسرائیلی حملوں کا جواب ہے۔

 

نامہ نگاروں کےمطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب حزب اللہ نے بالائی الجلیل اور حیفا کے جنوب کیطرف 100 سے زیادہ میزائل داغے۔

 

رپورٹر نے مزیدکہا کہ حیفا کے جنوب میں یوکونام میں سائرن بج رہے تھے اور میزائلوں کا بنیادی ہدفرامات ڈیوڈ بیس تھا۔

 

نامہ نگار نے بتایاکہ حزب اللہ کے میزائلوں نے عفولہ شہر اور مرج بن عامر میں رامات ڈیوڈ بیس کونشانہ بنایا۔

 

دوسری جانب حزباللہ نےایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے یہ حملہ لبنان میں بار بار کی صہیونی جارحیتاور غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کےخلاف فلسطینیوں سے اظہار یکجہتیکے طورپر کیا ہے۔

یہ حملے مواصلاتیآلات کے ذریعے دھماکوں اور جمعہ کے روز رضوان فورسز کی کمان پر حملوں کا جواب ہے۔

 

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے ان حملوں میں ایک ملٹری بیس اور رامات ڈیوڈکو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ’فادی ون‘ اور ’فادی ٹو‘ کو استعمال کیا گیا۔

 

ان میزائل حملوں کے نتیجے میں نشانہ بننے والے اہداف میں آگ بھڑکاٹھی۔

۔۔

مختصر لنک:

کاپی