غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج 19ستمبر جمعرات کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 349 واں روز ہے۔
قابض فوج نے آج صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپخانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے مختلفعلاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجودشہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
نامہ نگاروں نےبتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں الفاخورہ کے علاقے میںشاہین کے گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں ایکنوجوان اور اس کی اہلیہ شامل ہیں۔
سول ڈیفنس نےبتایاکہ قابض اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباری کے نتیجے میں شہری دفاع کے عملے کا ایک رکنمصعب الکردی کی شہادت کا اعلان کیا۔
جمعرات کے روزفجرکے وقت قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے بریج مہاجر کیمپ بلاک تین پر توپخانے کے دو گولوں سے بمباری کی۔
غزہ کے جنوب میںالصابرمحلے میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں الحداد خاندان کے گھر پر بمباری میںمتعدد شہری زخمی ہوگئے۔
وسطی غزہ کی پٹیمیں بریج پناہ گزین کیمپ میں "بارود” خاندان کے گھر کو نشانہ بنانے کےنتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تین شہداء میںایک بچہ سماع بارود، محمد مصطفیٰ بارود اور لامہ مصطفیٰ بارود شامل ہیں۔
شمالی غزہ کی پٹیمیں جبالیہ کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ پر قابض طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں چارشہری شہید ہوگئے۔