کل منگل کو شاممیں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 11ارکان اپنے مواصلاتی آلات پر بیک وقت ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے،لبنان میں اسی طرح کے دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 2800 زخمی ہوئے جن میں200 کی حالت تشویشناک ہے۔
شامی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں وائرلیس مواصلاتی آلات کے دھماکے کے نتیجےمیں لبنانی حزب اللہ کے 11 ارکان شدید زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے’ایسوسیایٹڈ پریس‘ نے حزب اللہ کے ایک اہلکار کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ شام میں تنظیم کےکچھ مجاھدین مواصلاتی آلات کے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی حزب اللہنے ایک بیان میں اس حملے کا ذمہ دار "اسرائیل” کو قرار دیتے ہوئے اس کا بدلہلینے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔