شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ میں منظم قتل عام کا 348واں دن، نسل کشی کے ہولناک جرائم جاری

بدھ 18-ستمبر-2024

غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج 18ستمبر بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 348 واں روز ہے۔

 

قابض فوج نے آج صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپخانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔

 

 ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوںمیں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوںکو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نےاعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کیپٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 20 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے۔

 

وزارت نے تصدیق کیکہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں 41272 فلسطینی شہیداور 95551 زخمی ہوچکے ہیں۔

 

رفع کے شمالیعلاقے معراج میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اسماعیل سالم عوض اللہ ابوعدوان شہید ہوگئے۔ ان کا جسد خاکی خانیونس کے الناصر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

غزہ شہر کے جنوبمشرق میں الزیتون کے علاقے میں وادی العریس اسٹریٹ پر الحاج خاندان کے ایک مکان پرقابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

 

سول ڈیفنس نے کہاکہ اس کے عملے نے غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ مارکیٹ کے قریب القعقعہ خاندانکے ایک گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تین شہریوں کے جسد خاک اور 5 زخمیوں کو ہسپتالمنتقل کیا۔

 

منگل کی شام قابضنے رفح شہر کے شمال اور مغرب میں رہائشی چوکوں اور عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 

قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ کے مشرق کو نشانہ بنایا جب کہ قابض فوج کے طیاروں نےغزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کی طرف فائرنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی