شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 20 فلسطینی شہید،54 زخمی

بدھ 18-ستمبر-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتلعام کیے، جس کے نتیجے میں مزید 20 فلسطینی شہید اور 54 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے گذشتہسات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں 41272 فلسطینی شہید اور 95551 زخمیہوئے ہیں۔

 

 

وزارت صحت نے کہاکہ ملبے کے نیچے اورسڑکوں پراب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

 

خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ  کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 80 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہبندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

 

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوںاور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاستنے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظماور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی