جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی عرب میڈیا میں مشعل کے انٹرویو کوتوڑمروڑ کرپیش کرنے کی مذمت

بدھ 18-ستمبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘نےعرب ممالک کے ذرائع ابلاغ میں  جماعت کےبیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل کے امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کو دیے گئےانٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

حماس نے کہا ہے کہخالد مشعل کے انٹرویو کے اقتباسات کو ان کے سیاق وسباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا اورحقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا قابل مذمت ہے۔

 

حماس کی بیرونملک قیادت کے رکن ہشام قاسم نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ مذاکرات کےبارے میں جماعت کے واضح موقف کا اعادہ کیا۔ حماس فلسطینی قوم کے وسیع تر مفاد میں مستقلجنگ بندی کے لیے کوشاں ہے اور جارحیت کا مستقل خاتمہ چاہتی ہے۔ حماس نے اسرائیلیفوج کے انخلا ، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اصولی موقفاختیار کیا ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہمذاکرات کی راہ میں خلل ڈالنے کی ذمہ داری نیتن یاہو اور اس کی فاشسٹ حکومت پرعائد ہوتی ہے، جو معاہدے میں خلل ڈالنے والی نئی شرائط پر اصرار کرتے ہیں اور یہبات ثالثوں سمیت سب کو معلوم ہو چکی ہے۔

 

انہوں نے صورتحال کو غلط اور مسخ کرنے والے میڈیا آؤٹ لیٹسے مطالبہ کیا کہ وہ سچائی اور حقیقتپسندی کا طرز عمل اختیار کریں۔ میڈیا پروفیشنلزم کے اصولوں کا احترام کریں۔

مختصر لنک:

کاپی