فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرلفلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ میں پولیوویکسینیشن مہم فراہمی کا تناسب 90 فیصد تکپہنچ گیا ہے۔
لازارینی نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ "اگلا چیلنج اس ستمبرکے آخر میں بچوں کو دوسری خوراک فراہم کرنا ہے”۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "غزہ سے نایاب مثبت خبریں ہیں کہ پولیو ویکسینیشن مہم کا پہلا دور کامیابیسے ختم ہو گیا ہے”۔
انہوں نے وضاحت کیکہ ’انروا‘ اور اس کے شراکت داروں نے لاکھوں بچوں کو قطرے پلائے ہیں، جس کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سیاسی عزم ہو تو بغیرکسی رکاوٹ کے امداد فراہم کی جا سکتی ہے”۔
’انروا‘ اور اس کے شراکت داروں کیکوششوں کی بہ دولت لاکھوں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں، جن کی کوریج 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔