جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں آبی آلودگی تباہ کن بموں سے زیادہ خطرناک ہے: اقوام متحدہ

منگل 17-ستمبر-2024

پینے کے صاف پانیاور صفائی ستھرائی سے متعلق اقوام متحدہ کے عہدیدار آراؤجو اگوڈو نے کہا ہے کہ”غزہ کی پٹی میں ایک شخص کو روزانہ صرف 4.7 لیٹر پانی ملتا ہے”۔

 

اگوڈو نے مزیدکہا کہ "اسرائیل غزہ میں پانی کو صاف کرنے کے لیے درکار تقریباً 70 فیصد موادکے داخلے کو روکتا ہے”۔

 

پینے کے صاف پانیاور صفائی ستھرائی سے متعلق اقوام متحدہ کے نمائندہ پیڈرو آراؤجو اگوڈو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ایکشخص کو روزانہ صرف 4.7 لیٹر پانی ملتا ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ غزہ میں آبی آلودگی "ایک خاموش بم ہے جس کا اثر عمارتوں کو تباہکرنے والے بموں سے زیادہ ہے”۔

 

فلسطین کی واٹراتھارٹی نے اتوار کے روز غزہ اور شمالی غزہ کی گورنری میں پانی کے بہت سےٹینک چلانے کے لیے ضروری 37000 لیٹر ایندھن کی فوریفراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اسرائیل غزہ میںپانی کو صاف کرنے کے لیے درکار تقریباً 70 فیصد مواد کو لانے سے روک رہا ہے۔

 

اتھارٹی نے کہاکہ "ایندھن پانی کی 41 سہولیات میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں 37 ٹینک اور 4 سیوریج پمپ شامل ہیں”۔

مختصر لنک:

کاپی