شنبه 16/نوامبر/2024

قابض فوج کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے مزید26 فلسطینی شہید،84 زخمی

منگل 17-ستمبر-2024

قابض اسرائیلیفوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل عام کا سلسلہ جاری رہے۔ وزارت صحت نےاعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 26 فلسطینیشہید اور 84 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نےاپنے یومیہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبرسے اسرائیلی جارحیت میں اب تک41252 فلسطینی شہید اور 95497 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ ملبے کے نیچے اورسڑکوں پراب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 80 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہبندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی