جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، تین خواتین سمیت 17 گرفتار

منگل 17-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے  منگل کی صبح  مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے سرچآپریشن  اور چھاپہ مار مہم شروع کی۔ اسمہم کے دوران قابض فوج نے تین خواتین رہ نماؤں سمیت کم سےکم 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ ان میں پاپولر فرنٹ کے اسیررہ نما اور جماعت کے جنرل سیکرٹری  قید احمدسعدات کی اہلیہ عبلہ سعدات بھی شامل ہیں۔

 

 

رام اللہ میںقابض فوج نے شہر اور البیر کے متعدد محلوں اور قصبوں پر دھاوا بول کر  تین خواتین سمیت 6 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے پاپولر فرنٹ کے قید سیکرٹری جنرل احمد سعادت کی اہلیہ عبلہسعادت کو البیرہ میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

 

اسی ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض فوج نے تحریر بدران جابر کو رام اللہ کے مغرب میں بیتونیا میں اس کےگھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لیا جب کہ بیرزیت یونیورسٹی کی طالبہ دعا القاضیکو البیرہ میں اس کے گھر سے گرفتار کیا۔

 

قابض فوج نے بیتونیاسے صحافی قتیبہ عمر حمدان، رام اللہ کے مغرب میں کفر نعمہ  سے 17سالہ رامی فائق اشتیہ اور رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں بیتین سے نوجوان امجد کنعانحامد کو گرفتار کرلیا۔

 

قابض فوجیوں نےکفر نعمہ قصبے میں شہید محمد مراد الدیک کی یادگار میں توڑ پھوڑ کی اور قصبے سےفلسطینی پرچم اور فلسطینی دھڑوں کے جھنڈے اتار دئیے۔

 

قصبے کے مقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متعدد فوجی گاڑیوں نے سواد قصبے پر دھاوا بول دیا، تیننوجوانوں کو گرفتار کیا، اور ان کی گاڑی کو ضبط کر لیا۔

 

نابلس میں قابضفوج نے نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ اور اس کے جنوب میں واقع گاؤں ماداما پردھاوا بولتے ہوئے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ کئی قابض جیپوں نے آج علی الصبح بلاطہ کیمپ پر دھاوا بولا، کئیگھروں پر چھاپے مارے اور وہاں سے تین نوجوانوں کو یزن شتیہ، احمد علی الشافعی اوراحمد کاید حشاش کو گرفتار کرلیا۔

 

دیگرذرائع نےوضاحت کی کہ قابض فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں ماداما پر دھاوا بولا، ایکگھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی،سامان کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔ اس دوران قابضفوج نے نوجوان سلیمان معروف کو گرفتار کر لیا۔

جنین میں قابضاسرائیلی فوج نے منگل کی صبح سویرے شہر کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد سے دونوجوانوں کو گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے صبح کے وقت قصبے پر دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں اسامہ خلیلعمارنہ اور سامر محمود مشارقہ کو ان کے گھروں سے گرفتار کرلیا۔

 

بیت لحم میں قابضاسرائیلی فوج نے منگل کے روز بیت لحم کے مشرق میں العبیدیہ قصبے سے ایک شہری کوگرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے 22سالہ کرم توفیق خلیفہ کو بیت لحم میں اس کے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

الخلیل میں منگل کے روزقابض اسرائیلی فوج نے خرساگاؤں سے ایک شہری کو گرفتار کیا، سوسیا ویلج کونسل کے سربراہ کے گھر پر چھاپہمارا، اس کے بیٹے کو تفتیش کے لیےپیشی کےنوٹس جاری کیے اورمسافر یطا سے شہریوں کیگاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

مختصر لنک:

کاپی