سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں نسل کشی جاری، 48 گھنٹوں میں 64 فلسطینی شہید، 155 زخمی

پیر 16-ستمبر-2024

فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹیمیں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں 64 فلسطینی شہید اور 155 زخمی ہوئے۔

 

وزارت نے ایک بیانمیں کہا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک41182 فلسطینی شہیداور 95280 زخمی ہوئے۔

 

انہوں نے بتایاکہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہریدفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

وزارت صحت نے غزہکی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارتصحت کے فراہم کردہ آن لائن لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں،تاکہ تمام ڈیٹا اپنے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی