کل اتوار کے روزغزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے انکشاف کیا کہ غزہ کی پٹی پر نسل کشی کیجنگ شروع ہونے کے بعد سے شہید صحافیوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔
سرکاری میڈیاآفس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے۔پریس بیان میں کہا ہے کہ کئی عرب میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی صحافیعبداللہ شکشک کی شہادت کے بعد صحافیوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری میڈیا نےقابضاسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوںکو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اس گھناؤنے جرم کے ارتکاب کامکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے عالمیبرادری اور دنیا میں صحافتی پیشے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہوہ اس قابض ریاست کی خون خوار افواج کو صحافیوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے اپناکردار ادا کریں۔
قابض اسرائیلی فوجنے سات اکتوبر 2023ء سے زمینی، سمندری اور فضائی راستے سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنیجارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 41206 سے زائد شہری شہید اور95337 زخمی ہو چکے ہیں۔