فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید تین اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور 76 زخمیہوگئے۔
وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ میں جاری صہیونی جارحیتمیں اب تک 41226 فلسطینی شہید اور 95413 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہبہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔