جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں 560000 سے زائد بچوں کی پولیوویکسی نیشن مکمل:ڈبلیو ایچ او

ہفتہ 14-ستمبر-2024

عالمی ادارہ صحتکے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نےکہا ہے کہ غزہ میں "پولیو ویکسینیشنمہم” کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر 560000 سے زیادہ فلسطینی بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

 

انہون نے بتایاکہ غزہ میں "پولیو ویکسینیشن مہم” کا پہلا مرحلہ، جو یکم ستمبر سے شروعہوا تھا جمعرات کو اختتام پذیر ہوگیا۔

 

جمعہ کے روز ’ایکس‘پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں گیبریئس نے کہ غزہ میں دس سال سے کم عمر کے 560000 سےزیادہ بچوں کو ویکسین دی گئی ہے۔

 

انہوں نے ان تمامطبی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ "پیچیدہ” آپریشن کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہمہم غزہ میں روزمرہ کی زندگی کی المناک حقیقت کے درمیان ایک بڑی کامیابی کینمائندگی کرتی ہے۔

 

 

گریبیئس نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے دیکھا کہ جنعلاقوں میں ویکسینیشن ہوئی ہے وہاں جنگ بندی پر عمل درآمد کر کے کیا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی