غزہ کی پٹی میںوزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل مدحت عباس نے کہا کہ ہسپتالوں میں 74 فیصد زندگی بچانےوالی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔
مدت عباس نے میڈیاکو جاری بیانات میں کہا کہ قابض فوج سات اکتوبر سے سیاسی فیصلے کے تحت ادویات اورخوراک کے داخلے کو روک رہی ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 83 فیصد طبی سامان دستیاب نہیں ہے اور بہت سے بنیادیطبی سامان ختم ہونے والے ہیں۔
مدحت عباس نے بتایاکہ غزہ کی پٹی میں ادویات کا 60 فیصد ذخیرہ مکمل طور پر خالی ہو چکا ہے۔اس سے طبیمشنز بہت مشکل ہو گئے ہیں اور انتہائی ضروری کیسز کے درمیان موازنہ کرنا ضروری ہے۔