غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج چودہ ستمبر ہفتے کے روزفلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل344 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھرافراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہریشہید اور زخمی ہوئے۔
سول ڈیفنس نےبتایاکہ غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع دار الارقم اسکول کے قریب اسرائیلی بمباری کے نتیجےمیں 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
شمالی غزہ کی پٹیمیں بیت حانون پر اسرائیلی توپ خانے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں دو افراد شہید اورمتعدد شہری زخمی ہوگئے۔
غزہ شہر کے مشرقمیں التفاح محلے میں الشجاعیہ اسکول کے قریب بوستان خاندان کے گھر اسرائیلی حملےکے نتیجے میں 4 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 شہری شہید ہوگئے۔
شمالی غزہ کی پٹیمیں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسط میں الترنس کے علاقے میں قابض فوج کے طیاروں کیروضہ العلیا اسکول پر بمباری سے 3 شہری زخمی ہوگئے۔
سول ڈیفنس نے بتایاکہ اس کے عملے کو جبالیہ کے علاقے میں”الاشقر” خاندان کے گھرپر بمباری میں متعدد شہریوں کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
قابض فوج نے شمالیغزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر حملہ کیا، جس میں الفلوجہ کے محلے میں المقادمہخاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وسطی غزہ کی پٹیمیں قابض فوج کے جنگی طیاروں نے نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں بمباری کی۔
اس دوران قابضفوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو اڑانےکا سلسلہ جاری رکھا۔
غزہ کی پٹی کےجنوب میں خان یونس شہر میں العطار کے علاقے میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے ایک ٹینٹہاؤس پر جمعہ/ہفتے کی درمیانی شب قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو شہید اور دیگرزخمی ہوئے۔