جمعه 15/نوامبر/2024

’یو این‘ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں پر حملوں کی مذمت

جمعہ 13-ستمبر-2024

اقوام متحدہ نے غرب اردن میں قابض اسرائیلی فوجکی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو ہراساں کیے جانے اور انہیں خوف زدہ کرنے کی کوششوںکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

جمعرات کو اقواممتحدہ کے دو مندوبین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنے والے صحافیوں کے خلافتشدد، ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور رکاوٹ ڈالنے کے واقعات کی مذمت کی۔

 

یہ بات آزادیرائے اور اظہار رائے کے حق سے متعلق خصوصی نمائندہ آئرین خان اور 1967ء سے مقبوضہفلسطینی سرزمین پر انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز کے جاری کردہمشترکہ بیان میں سامنے آئی ہے۔

 

دو بین الاقوامیماہرین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صحافیوں کے خلاف "تشدد، ہراساں کرنے، دھمکیاںدینے اور رکاوٹیں ڈالنے” کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے بہ طور قابض اقت کےمقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحافیوں کے پیشہ وارانہ کام میں ہرممکن آزادی اورسہولت  کرنے کے ساتھ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا پابند ہے”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم غیر قانونی طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں صحافیوں کے خلاف حملوںاور ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں”۔

 

اقوام متحدہ کی مندوبین نے ان حملوں کو قابضاسرائیلی فوج کی جانب سے "ممکنہ جنگی جرائم” کے مترادف قرار دیا جو آزادپریس کوریج کو روکنے کے لیے تخریبی کارروائیوں کے مترادف ہیں۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ اس ستمبر میں جنین اور طولکرم میں کم از کم تین واقعات پیش آئے جن کے دوراناسرائیلی فوج نے صحافیوں یا ان کی گاڑیوں پر اس وقت براہ راست حملہ کیا جب وہ فوجیآپریشن اور شہری ہلاکتوں کی کوریج کر رہے تھے۔

 

بیان کے مطابق قابضاسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں کم از کم چار صحافی زخمی ہوئے، حالانکہ ان میںسے اکثر نے واضح طور پر نشان زد پریس جیکٹس پہن رکھی تھیں۔

 

یو این عہدیداروںنے مزید کہا کہ "یہ دیکھنا انتہائی پریشان کن ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلیفوجی صحافیوں کے تحفظ کے لیے وہی حقارت دہرائی جا رہی ہے جیسا کہ غزہ میں بینالاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "غیر ملکی میڈیا کو ابھی تک غزہ تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔ ابمغربی کنارے میں ان کی حفاظت کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، جس سے ان کے صحافتی کامکو شدید نقصان پہنچ رہا ہے”۔

 

انہوں نے کہا کہ قابضاسرائیلی فوج نے گذشتہ سات اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 29 صحافیوںکو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے اکثر ابھی تکانتظامی حراست میں ہیں”۔

مختصر لنک:

کاپی