جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں امریکی میوزیم کے تین ملازمین برطرف

جمعہ 13-ستمبر-2024

نیو یارک سٹی کےنوگوچی میوزیم نے کہا ہے کہ اس نے تین ملازمین کو فلسطینی جدو جہد کی علامت کوفیہپہن کر ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنےکی وجہ سےملازمت سے برطرف کر دیا۔ یہ تینوںملازمین ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی اور فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کی علامت کو فروغدے رہے تھے۔

 

میوزیم نے ایک بیانمیں کہا کہ "جب کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کوفیہ کی جگہ کا مقصد ذاتی خیالات کااظہار کرنا ہے۔ ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس طرح کے تاثرات غیر ارادی طور پرہمارے متنوع زائرین کے طبقات میں تفریق کر سکتے ہیں”۔

 

میوزیم جس کی بنیاد جاپانی-امریکی مجسمہ ساز اسامونوگوچی نے رکھی تھی نے گذشتہ ماہ ایک پالیسیکا اعلان کیا تھا جس میں ملازمین کو ایسی کوئی بھی چیز پہننے سے منع کیا گیا تھاجو "سیاسی پیغامات، نعرے یا علامت” کا اظہار کرتی ہو۔

 

دوسری جانب برطرفکیے گئے تین ملازمین میں سے ایک نٹالی کیپلینی نے کہا کہ میوزیم کی قیادت فلسطینیکاز کے خلاف "سیاسی” کی اصطلاح کو بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے۔

 

کوفیہ ہمیشہ سےفلسطینی کاز کی علامت رہا ہے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کےمطالبے کے لیے دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین فلسطینی کوفیہ پہنتے ہیں۔

 

غزہ پر نسل کشی کیجنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک درجنوں ایسے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں فلسطینیکاز کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف موقف کی وجہ سے امریکہ میں لوگوں نے اپنی ملازمتیںکھو دیں۔

مختصر لنک:

کاپی