مسجد اقصیٰ کےامام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے مسجد اقصیٰ کو نذر آتش کرنے کے لیے نام نہاد "ہیکل”گروپوں کی مبینہ اشتعالا انگیز ویڈیو کےبعد مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے پوری مسلم امہ سے حرکت میں آنے کی اپیل کی ہے۔
الشیخ عکرمہ صبرینے گذشتہ روز انتہا پسند یہودی گروپوں کی طرف سے جاری کی گئی اس اشتعال انگیزویڈیو اور تصویر کی شدید مذمت کی جس میں مصنوعی ذہانت کے پروگرام کی مدد سے مسجداقصیٰ کو نذرآتش کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
الشیخ عکرمہ صبرینے ایک پریس بیان میں کہاکہ مسجد اقصیٰ میں آبادکاروں کی دراندازی کے ذمہ دار اسوہم میں مبتلا ہیں کہ یہ اس پر حملہ کرنے کا صحیح وقت ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ انتہا پسند یہودی گروہوں کی طرف سے شائع کی گئی ویڈیو اس بات کی تصدیق کرتیہے کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ پر مکمل قبضہ قائم کرنے کی مذموم عزائماورخواہشات رکھتے ہیں۔
انہوں نے مسجد اقصیٰکے خلاف قابض ریاست کے منصوبوں اور عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے خلاف خبردار کرتےہوئے کہا کہ یہ عزائم نئے نہیں ہیں بلکہ پرانے ہیں جنہیں نئے انداز میں پیش کیاگیا ہے۔
مسجد اقصیٰ کے امامنے مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی دراندازی اور اس کے خلاف بڑے پیمانےپر اشتعال انگیزی کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کیفرضی ویڈیو اور تصاویر کو دو ارب مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے اور مسلمانوں کےتیسرے مقدس ترین مقام کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہصہیونی منصوبوں کا مقابلہ کرنے، القدس اورمسجد اقصیٰ کو یہودیوں کے ان عزائم سے بچانے کے لیے پوری مسلم امہ کو حرکت میںآنا ہوگا۔ انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کہ کہ وہ مسجد اقصٰی کے دفاع کے لیے اٹھکھڑے ہوں۔
خیال رہے کہگذشتہ روز انتہا پسند یہودی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی ایک مصنوعی ذہانت سےتیار کیگئی ویڈیو جاری کی تھی جس میں مسجد اقصیٰ کے گنبد صخرہ کو آگ کی لپیٹ میں دکھایاگیا ہے۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔