شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 64 فلسطینی شہید،104 زخمی

جمعرات 12-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں چار خاندانوں کا قتل عام کیا جن کےنتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے ایکبیان میں تصدیق کی ہے کہ گذشتہ  سات اکتوبرسے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 41084 فلسطینی شہید اور 95029 زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

 

وزارت نے کہا کہبہت سے زخمی  اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

 

خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ  کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

 

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوںاور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاستنے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظماور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی