جمعه 15/نوامبر/2024

حماس اور جمہوری محاذ کی قیادت کی ملاقات بیجنگ معاہدے کے نفاذ پر زور

جمعرات 12-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ اور ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کی قیادت نے "بیجنگمعاہدے” اور اس سے پہلے قومی مفاہمتی فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

 

بدھ کے روزحماساور جمہوری محاذ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہےکہ دونوں جماعتوںکی قیادت نے دوحہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بیجنگ میں ہونے والی قومی مفاہمتیملاقات اور مفاہمتی معاہدے کو عملی شکل دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

دونوں جماعتوں نےتنظیم آزادی فلسطین ’پی ایل او‘ کے ڈھانچے میں اصلاحات کے حوالے سے طے پائےمعاہدے کے تمام نکات پر فوری رعمل درآمد پر زور دیا۔

 

دونوں تحریکوں نےفلسطینی عوام کی تمام قوتوں کو فعال کرنے پر زور دیا، خاص طور پر یروشلم، مغربیکنارے اور مقبوضہ اندرون فلسطین کے علاقوں میں فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاداوریکجہتی کی ضرورت پر زوردیا۔

مختصر لنک:

کاپی