مقبوضہ مغربیکنارے کے شہر طولکرم کے قریب قابض فوج کی جانب سے کی جانے والی فضائی بمباری میں تینفلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے شہر کے قریب ’اکتابااور شویکہ‘ قصبوں کے درمیان واقع عزبہ الحاج مسعود کے علاقے میں کار پر بم باری کےنتیجے میں تین شہداء کے جسد خاکی ہسپتالمنتقل کیے۔
قابض فوج نے 10دن تک جاری رہنے والے حملے کے بعد گذشتہ جمعے کو جنین اور طولکرم سے اپنی افواج کوواپس بلا لی تھیں۔ اس کارروائی میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے تھے جب کہبڑی تعداد میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔