فلسطینی وزارت صحتکے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں طبی ٹیمیں دو دنوں کے اندرغزہ اور شمالی گورنری میں 105000 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کامیابہوئیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی ٹیمیں اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں خطراتکےباوجود اپنا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔
اشرف القدرہ نے ایکمختصر پریس بیان میں کہا کہ "طبی ٹیمیں غزہ اور شمالی گورنری میں ہنگامی پولیوویکسینیشن مہم کے آغاز کے دو دنوں کے اندر 105909 بچوں کو قطرے پلانے میں کامیابہوئیں”۔
اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’یو این راڈبلیو اے‘ نے بدھ کے روز اعلانکیا تھا کہ اس کی طبی ٹیموں نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 530000 بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے ہیں۔
’انروا‘ نے ’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "اس کی طبی ٹیمیں چیلنجوںکے باوجود چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں، تاکہ غزہ میں 10 سال سے کم عمر کے تمامبچوں تک پہنچ سکیں، اور انہیں ویکسین دے سکیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ’انروا‘نے منگل کے روز اعلان کیا کہ قابض فوج نے اقوام متحدہ کی طبی ٹیموں کو لے جانےوالے ایک قافلے کو جو شمالی غزہ کی پٹی کی طرف جا رہا تھا، کو 8 گھنٹے تک روکےرکھا۔