پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 342 واں روز

جمعرات 12-ستمبر-2024

غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج بارہ ستمبر جمعرات کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 342 واں روز ہے۔

 

قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانےسے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

 ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھرافراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہریشہید اور زخمی ہوئے۔

 

ہمارے نامہنگاروں نے بتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپکے شمال میں الدعاء کے علاقے میں خلف خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس میں کوئیجانی نقصان نہیں ہوا۔

 

غزہ شہر کے جنوبمیں الزیتون محلے میں کشکو اسٹریٹ پر شہریوں کے ایک اجتماع پر قابض فوج کی بمباریکے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

 

قابض اسرائیلی فوجنے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں ساحلی علاقے کی طرف گولہ باری کی جب کہ شمالی غزہ کیپٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرقی علاقوں پر توپ خانے سے دوبارہ گولہ باری کی گئی۔

 

قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ کے شمال میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 

خاندانی ذرائع نےبتایا کہ حمزہ ابراہیم الکحلوت نامی نوجوان شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزینکیمپ کے مشرق میں توپ خانے کی گولہ باری میں اس وقت شہید ہو گیا جب وہ اپنے گھر میںقرآن پاک حفظ کرنے میں مصروف تھا۔

 

مقامی رہائشیوںنے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں شدیدگولہ باری کی، جب کہ کیمپ کے مشرق میں قابض فوج کی گاڑیوں کی فائرنگ کے ساتھ یکے بعد دیگرےدھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

 

جمعرات کو فجر کےوقت قابض فوج کے طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں التوبہ کےعلاقے میں صیام خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہیداور متعدد زخمی ہوئے۔

 

سول ڈیفنس نےاطلاع دی کہ قابض کے جنگی طیاروں نے "بلبیسی” خاندان کے گھر کو نشانہبنایا جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ بمباری میںمتعدد افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں الفاخورہکے علاقے میں "العجوری” خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

ایک اور اسرائیلیحملے میں قابض فوج نے طیاروں سے غزہ شہرکے مغرب میں شاہراہ الجلاہ پر "ابو صہیبان”خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

قابض طیاروں نےغزہ شہر کے مشرق میں البساتین میں الزیتون محلے میں ایک مکان پر بمباری کی۔

 

قابض فوج نے توپخانے سے غزہ کے شمال میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں اپنی بمباری کی۔

 

غزہ شہر کے مشرقمیں الزیتون محلے میں الشماء مسجد کے جنوب میں "الدحدوح” خاندان کے ایکگھر پر بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں بلاک 12 میں الصفین کارپینٹریکے آس پاس کے علاقے پر حملہ کیا۔

 

غزہ شہر کے مغربمیں النصر محلے میں الشرق بیکری کے سامنے شہریوں کے ایک گروپ کو قابض فوج نے نشانہبنایا جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور دو شہری زخمی ہوگئے۔

 

اسرائیلی فوجنےرفح شہر کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں بردویل خاندان کے گھر کے سامنے خیمہ بستیکو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی