قابض اسرائیلی فوجنے جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپوںاور گرفتاریوں کی ایک بڑی مہم شروع کی، جس میں تصادم اور مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں۔
طوباس میں قابضفوج نے تقریباً 30 گھنٹے تک تلاشی اور فلسطیںیوں پر حملے کیے۔ اس دوران قابض فوجاور فلسطینی نوجوانون میں جھڑپیں ہوئیں، مسلح تصادم اور دھماکہ خیز مواد کے دھماکےہوئے جب کہ قابض فوج نے تلاشی کےدوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
قابض اسرائیلی فوجنے طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد مسلح تصادماور جھڑپیں ہوئیں۔
آج جمعرات کو الفارعہکیمپ میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری 42 سالہ سفیان جواد عبدالجواد کے سینے میں گولی مار کر شہید کردیا۔
فجر کے وقت قابضفوج نے طوباس شہر اور قصبہ تمون کے درمیان العشارین اسٹریٹ پر ایک مکان کو گھیرے میںلے لیا جس کے نتیجے میں محصور مکان کے آس پاس مزاحمتی کارکنوں اور قابض فوج کے درمیانمسلح جھڑپیں شروع ہوئیں۔
طولکرم شہر کے کیمپوں طولکرم کیمپ اور نور شمس کیمپ پر مسلسلتیسرے روز بھی جارحیت جاری رکھی۔ اس دوران قابض فوج نے تین فلسطینی نوجوانوں کوحراست میں لے لیا۔
قابض فوج نے مہدیزیاد الجیوسی اور عبد ابو اصبہ کو مشرقی محلے میں ان کے گھروں سے اور معاذ سمیرالحارون کو شہر کے مغربی محلے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا۔
دریں اثنا قابضفوج نے طولکرم شہر اور کیمپ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔ اسرائیلی فوج کیمزید نفری بھی علاقے میں روانہ کردی گئی ہے جب کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے اورہیلی کاپٹر اپنی نچلی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گذشتہ رات طولکرمکے مشرق میں مضافاتی علاقے عزبہ حج مسعود میں قابض فوج نے ایک گاڑی پر ڈرون سے حملہ کیا جس کےنتیجے میں تین شہری شہید ہوگئے۔