مقبوضہ مغربیکنارے کے علاقے طوباس میں الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے جمعرات کو علی الصبح قابضاسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ الفارع کیمپ سے تعلق رکھنے والا فلسطینی شہری 42 سالہ سفیان جواد عبدالجواد سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
عبدالجواد کو شدیدزخمی حالت میں طوباس سے ترکی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد وہزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
قابض فوج نے نصفشب کو کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اسرائیلی بلڈوزروں نے دراندازی کے علاقے میں توڑپھوڑکی اور پانی کی لائنیں کاٹ دیں۔
قابض فوج نے کچھگھروں پر چھاپے بھی مارے اور الفارعہ کیمپ کے اندر کئی علاقوں میں پرتشدد جھڑپیںہوئیں۔
مزاحمتی کارکنوں نےکیمپ میں موجود دھماکہ خیز آلات سے قابض فوج کو نشانہ بنایا۔
مزاحمت کاروں نےایک فوجی بلڈوزر اور ایک "بوز نمر”ماڈل کی فوجی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا۔