پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ کی پٹی میں تین نئے قتل عام میں 34 فلسطینی شہید اور 96 زخمی

جمعرات 12-ستمبر-2024

فلسطینی وزارتصحت کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینیخاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔

 

وزارت صحت نےجمعرات کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں قابضفوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 34 فلسطینیوں کے جسد خاکی منتقل کیے گئےجب کہ 96 زخمیوںکو منتقل کیا گیا۔

 

 

 

وزارت صحت نے بتایاکہ بہت سے زخمی  اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

 

وزارت صحت نے بتایا کہ  سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشیکی جنگ میں 95125 فلسطینی زخمی  اور  41118 شہداء شہید ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی