سه شنبه 03/دسامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کی شام میں جارحیت، مزید دو شہری شہید

جمعرات 12-ستمبر-2024

 

قابض اسرائیلیفوج  نے جمعرات کے روز شام کے جنوب شہ القنیطرہاور دمشق کے درمیان راستے پر ڈرون طیارے کے ذریعے بم باری کی۔ جس کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد شہید ہوگئے۔

 

نامہ نگاروں کےمطابق حملے میں خان ارنبیہ کے علاقے کے مشرق میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسکے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔

 

یہ کارروائی ملککے وسطی صوبے حمص میں "ملٹری سائنس ریسرچ سینٹر” پر فضائی حملوں کے چندروز بعد کی گئی ہے۔ اتوار کے روز ہونے والے حملوں میں کم از کم16 افراد شہید اور40 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

اسرائیلی فوج کی طرف سے شام کی خود مختاری کی بار بارخلافورزیوں کے جواب میں شام نے کہا ہے کہ وہ اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی  اور اپنے دفاع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور  صہیونی دشمن کو تباہ وبرباد کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی