سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں طولکرم میں خاتون سمیت دو فلسطینی شہید

بدھ 11-ستمبر-2024

اسرائیلی فوج کیریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں دو فلسطینی شہیدہوگئے جن میں ایک خاتون شامل ہے۔

 

وزارت صحت نےاطلاع دی ہے کہ ایک شہید کا جسد خاکی طولکرم کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہایک خاتون الاسرا ہسپتال میں زخموں میں تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

 

 

طولکرم سرکاریہسپتال نے اعلان کیا کہ وہاں لاگئے شہید کی شناخت احمد مجدوبہ کے نام سے کی گئی ہےجس کی عمر24 سال تھے۔

 

 

وزارت نے اعلان کیاکہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کے دوران 10 شہری زخمی ہوئے۔

 

قابض فوج نےطولکرم پر متعدد فوجی گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول دیا۔ متعدد محلوں پر چھاپے مارے،شہید ثابت  رکاری ہسپتال اورطولکرم کیمپ کےداخلی راستوں کو گھیرے میں لے لیا اور کیمپ کی طرف جانے والی سڑکوں پر توڑ پھوڑکی۔

 

طولکرم  میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیاکہ طوفان الاقصیٰ  کے حصے کے طور پر وہطولکرم کیمپ میں دراندازی کے علاقوں میں قابض افواج کے ساتھ براہ راست جھڑپوں میںمصروف ہے۔

 

القسام بریگیڈزنے وضاحت کی کہ اس کے مزاحمت کارمختلف مزاحمتی دھڑوں کے مجاھدین کے ساتھ مل کر قابضفوج دراندازی کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

مسلح تصادم اورجھڑپیں منگل کی سہ پہر کو شروع ہوئیں جب قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم شہر اور اسکے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

 

 

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج سے تعلق رکھنے والےخصوصی دستوں نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بول دیا  جس کے بعد پرتشدد تصادم اور جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی