پنج شنبه 12/دسامبر/2024

طولکرم میں اسرائیلی جارحیت فلسطینیوں کے فولادی عزم کوشکست نہیں دے سکتی

بدھ 11-ستمبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں کے خلاف جاری جارحیت کےتناظر میں طولکرم گورنری کے خلاف قابض فوج کی طرف سے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کاتسلسل ہمارے ثابت قدم عوام کےفولادی عزم کوشکست نہیں دے سکتا۔ طولکرم میں جاریوحشیانہ کارروائی فلسطینیوں کوان کے ٹھوس ارادے اور مزاحمت پر قائم رہنے کےعزممتزلزل نہیں کرے گا۔

 

حماس نے طولکرم کیمپکے شہداء اور ان سے پہلے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شہادت پرسوگ کا اعلان کیا۔

 

حماس نے کہا کہ مغربیکنارے کی شمالی گورنریوں خاص طور پر طولکرم میں ہمارے پرعزم اور ثابت قدم مجاھدینجہاد پر ثابت قدم ہیں حماس القسام بریگیڈز اور تمام مزاحمتی دھڑوں کے ہیروز کوخراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے تمام تر بے سروسامانی کےباوجود قابض فوج کامقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

بیان میں حماس نےزور دے کر کہا کہ قابض ریاست کی کارروائیاں اور اس کی مسلسل جارحیت اس کے مذمومعزائم کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو گی۔ دشمن کی مغربی کنارے کی فلسطینیآبادی کو بے گھر کرنے اور الحاق اور آبادکاری کی توسیع کے منصوبے کو جاری رکھتےہوئے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

 

 

مختصر لنک:

کاپی