غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج گیارہ ستمبربدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 341 واں روز ہے۔
قابض فوج نے آج بدھ کو غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوںنے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افرادکی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہیداور زخمی ہوئے۔
نامہ نگاروں کےمطابق وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے بلاک سی کے علاقے میں "ابو عطوی”خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمیہو گئے۔
خان یونس کے مشرقمیں واقع قصبہ خزاعہ میں القرا خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے بعد دوخواتین اور آٹھ بچوں سمیت 11 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے اور لاپتہ ہیں۔
شہید ہونے والوںمیں محمد حمدان القارا، ان کی اہلیہ مہا طلال ابو رعدہ اور ان کے بچے بھی شامل ہیں۔
مواسی خان یونسکے بالمقابل سمندر میں قابض فوج کی کشتیوں کی فائرنگ سے ایک ماہی گیر شہید ہوگیا۔
قابض فوج کے طیاروںکی جانب سے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں ابو عطوی خاندان کے گھر پر بمباریکے نتیجے میں 4 شہری شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔