اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کے دفتر نےجماعت کےسیاسی شعبے کےسابق سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اس ا کے ساتھی وسیم ابو شعبان کی تہران میں بزدلانہاسرائیلی حملے میں شہادت پرتعزیتی پیغامات بھیجنے والے تمام رہ نماؤں، وزراء، جماعتوںاور ان کے رہنماؤں، وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے پیغامات میںکمانڈر السنوار کے دفتر نے عالمی رہ نماؤں کی طرف سے بھیجے گئے تعزیتی پیغامات کوسراہا اور اسماعیل ھنیہ شہید کی تعزیت کرنے والی عالمی اسلامی قیادت کی سلامتی کےلیے دعا کی۔
السنوارکے دفترکے پیغام میں کہا گیا ہےکہ "ہمارے شہید اور قوم کی علامت اسماعیل ہنیہ شہیددیگر شہدا کے راستے پر چلےگئے۔ وہ اکیلے نہیں بلکہ ان کے بیٹے اور پوتے بھی اسمقدس جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔ ہمارے قائدین کا خون ہماری قوم کے دیگر شہداء کے خونسے زیادہ قیمتی نہیں۔
السنوار کے دفترکی طرف سے جاری پیغام میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حماس اور اس کی قیادت شہداء کےخون سے وفاداری کے راستے پر ثابت قدم رہے گی اور ان بلند اصولوں پر قائم رہے گی جنکے برادر مجاہد رہ نما اسماعیل ہانیہ چلتے ہوئےشہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے۔
یحییٰ السنوار کےدفتر کی طرف سے جاری بیان میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔