اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرےپلانے کی اپنی مہم کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹیمیں 446000 سے زیادہ بچوں کو قطرے پلانے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
’ایکس‘ پلیٹ فارمپراپنے اکاؤنٹ پرایک پوسٹ میں ’انروا‘ نے مزید کہا کہ اس کی ٹیمیں کل سے غزہ کی پٹیکے شمال میں جانے اورمہم کا سب سے پیچیدہ مرحلہ شروع کرنے کے لیے شروع کریں گی، کیونکہبہت سے بچوں کو فوری طور پر ویکسین کی ضرورت ہے‘‘۔
غزہ کی پٹی میںفلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ "اس پٹی کے 69 فیصد بچوں کوجن کی عمریں ایک دن سے لے کر 10 سال تک ہیں کو پولیو ویکسین کی پہلی خوراک دے دیہے۔
وزارت صحت نے کلسوموار کو کہا کہ ہنگامی پولیو ویکسینیشن مہم آج منگل کو غزہ اور شمالی گورنری میںصبح 7:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ویکسین فراہم کرے گی۔
گذشتہ برس سات اکتوبرسےقابض اسرائیلی فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیتجاری رکھی ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کےاعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 40988 سےزائد فلسطینی شہید، 94825 زخمی ہوئے ہیں اور غزہ کی پٹی کی 90 فی صد آبادی بے گھرہوچکی ہے۔