جمعه 13/دسامبر/2024

شام میں اسرائیلی بمباری میں 14افراد شہید، متعدد زخمی

پیر 9-ستمبر-2024

قابض اسرائیلیفوج نے ایک بار پھر شام می سرزمین پر جارحیت کرتے ہوئے بے شہریوں کا قتل عام کیاہے جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگے۔

 

اسرائیل کی روایتبن گئی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے ملکوں کی زمین پر قبضے کی کوشش کے ساتھ ساتھ انہیںدباؤ میں رکھنے کے لیے امریکہ و یورپیملکوں سے ملنے والے گولہ و بارود کی مدد سے بمباری کرتا رہتا ہے ۔ وہ ان بمباریوںکو سرحدی جھڑپوں کے انداز میں دیکھتا ہے لیکن شام لبنان وغیرہ کے اندر دور تکبمباری کرتا ہے۔ جیسا کہ اتوار کو رات کے وقت وسطی شام میں اسرائیلی فوج نے بمباریکی ہے۔

 

اسرائیلی فوج نے تازہ بمباری کے واقعے میں مسیاف ریجن کونشانہ بنایا ہے اور متعدد شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے ان شہیدہونےوالوں ایک باپ بیٹے سمیت تین شہریوں کو ایک گاڑی پر حملے میں شہید کیا گیا۔

 

شامی آبزرویٹری کا کہنا ہےکہ اسرائیلی بمباری سے پندرہ افراد زخمی کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ کئی فوجی ٹھکانوں کوبھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

خبر رساں ادارےثنا کے مطابق اتوار کی رات گیارہ بجکر بیس منٹ پر اسرائیل نے مسیاف ریجن میں بمباریکی ہے۔اسرائیل کا دعوی ہے کہ اس نے علاقے میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

 

ثنا نیوز ایجنسیکے مطابق میساف میں اسرائیلی بمباری سے 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی