جمعه 29/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے 12 فلسطینی گرفتار کرلیے

پیر 9-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اج سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کیکارروائیوکے دوران ایک صحافی سمیت کم از کم 12 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

 

فلسطینی کلببرائے امور اسیران محکمہ اسیران نے پیر کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ”گرفتاری کی کارروائیاں رام اللہ، الخلیل ، بیت لحم، قلقیلیہ اور بیت المقدس گورنریوںمیں کی کی گئیں”۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ قابض اسرائیلی افوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں وسیع پیمانے پر تخریبکاری، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔ قابض فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاریہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ مسلسل اور بڑھتی ہوئی گرفتاری مہم ہمارے عوام کے خلاف جامع جارحیت اور غزہ میںجاری نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے جس میں آئے روز بچوں، خواتین، بوڑھوں اور بیماروںکوغیر مسبوق طریقے سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

غزہ کی پٹی پرنسل کشی کی جنگ کے متوازی طور پرسات اکتوبر2023ء سے جاری ہے،قابض اسرائیلی اوراسکے آباد کاروں نے مغربی کنارے میں اپنی جارحیت تیز کردی ہےجس کے نتیجے میں 692فلسطینی شہید، 5700 کے قریب زخمی ہوچکے ہیں، دس ہزار 400 سے زائد افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی