جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے سینیر صحافی احمد البیتاوی کو نابلس سے گرفتار کر لیا

اتوار 8-ستمبر-2024

مغربی کنارے میں فلسطینیاتھارٹی کی پولیس اپنی جارحانہ خلاف ورزیوں اور سیاسی بنیاد پر گرفتاریاں جاری رکھتےہوئے نابلس گورنری سے ایک سینیر صحافی کو حراست میں لے لیا۔

 

عباس ملیشیا نےنابلس سے صحافی احمد حامد البیتاوی کو گرفتار کر کے اس کا کمپیوٹر اور فون ضبط کرلیا، جب کہ انھوں نے نوجوان ایاد الصفدی کو شہر کے جنوب میں واقع گاؤں عریف سے گرفتارکرکے پابند سلاسل کررکھا ہے۔

 

خضوری یونیورسٹیکےایک طالب علم تمر ہشام احمد فقہا کو اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے چھ روز قبل سنجیلکےمقام سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے مسلسل حراست میں رکھا گیا ہے۔

 

یہ گرفتاریاں عباس ملیشیا کی غرب اردن میں جاری سیاسیگرفتاریوں کی مہم کا حصہ ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباء اور کارکنوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔

 

مغربی کنارے کےعلاقوں میں وسیع پیمانے پر اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینی اتھارٹی انسانی حقوقاور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے خاندان کی اپیلوں کو نظر انداز کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی