سه شنبه 03/دسامبر/2024

شمالی غزہ کے سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹرخاندان کے 4 افراد سمیت شہید

اتوار 8-ستمبر-2024

اتوارکی صبح قابضاسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد مرسی اور انکے خاندان کو شمالی غزہ میں جبالیہ کیمپ میں ان کے گھرپر قاتلانہ حملے میں شہیدکردیا۔

 

غزہ کی پٹی میںسول ڈیفنس نے شمالی گورنری میں شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد عبد الحی مرسیکی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 

سول ڈیفنس نے ایکبیان میں کہا کہ "کرنل مرسی نے 1995ء سے سول ڈیفنس سروس اور اپنے عوام اوراپنے ملک کی خدمت میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی ایک مجاھد کے طور پرگذاریاورشہادت کی موت سے سرفراز ہوئے۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج کےطیاروں نے خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس میں مرسیخاندان کےپانچ فراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 

ذرائع نے شہیدہونے والوں میں کرنل محمد مرسی، ان کی والدہ حاجن ام محمد مرسی، بیٹے منیر محمدمرسی، حسام محمد مرسی اور بہا احمد مرسی شامل ہیں۔

 

سات اکتوبر کوغزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 82 سول ڈیفنس کے اہلکاراور ارکان شہید اور 270 زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی