قابض اسرائیلی فوجنے اتوار کے روز اردن کی سرحدسے متصل الکرامہ کراسنگ کومحض اس لیے دونوں طرف سےفلسطینیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کریا کیونکہ کرسنگ پر فائرنگ کے واقعے میں تیناسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
قابض افواج نے قریبیشہر اریحا کی طرف جانے والی سڑکوں کو بھیبند کر دیا تھا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کے تعزیری اقدامات اتوار کی صبحالکرامہ کراسنگ پر تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔
کراما کراسنگ (شاہحسین پل) کو بند کرنا مغربی کنارے کے لوگوں کو بیرونی دنیا سے مکمل طور پر الگتھلگ کرنے اور ان پر محاصرہ مسلط کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔ یہ کراسنگ اردن کیمغربی سرحد پر واقع ہے، عمان سے 60 کلومیٹر اور مغربی کنارے کے مرکز کے مشرق میں اریحاشہر سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اس کراسنگ کواردن سے فلسطینی علاقوں کی طرف جانے والے افراد استعمال کرتے ہیں۔ شاہ حسین پل کےبعد مسافر اردن کی طرف سے اسرائیلی کراسنگ (النبی) کی طرف جاتا ہے اور اسے محتاطمعائنہ کے طریقہ کار سے مشروط کیا جاتا ہے۔