آج ہفتے کے روزلبنانی حزب اللہ نے کاتیوشا راکٹوں سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل میں جبل نیریامیں قابض فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا۔ یہ اڈ گولانی بریگیڈ کی فورسز کا فلانج کمانڈاینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر ہے۔
حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت، ان کیمزاحمت کی حمایت میں، ثابت قدم جنوبی دیہاتوں اور بے گناہ شہریوں کے گھروں پرقابض اسرائیلی حملوںکے جواب میں کیا گیا۔
قابض فوج نےاعتراف کیا کہ اس نے ہفتے کی صبح ایک منٹ کے اندر لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں”بالائی الجلیل” اور "ماؤنٹ میرون” کے علاقے کی طرف تقریباً30 میزائل داغے جانے کی نگرانی کی۔
قابض اسرائیلی فوجنے ایک بیان میں کہا کہ "ماتات‘‘ کے علاقے میں 6:04 سے 6:05 کے درمیان سائرن کیآوازوں کے ساتھ حزب اللہ نے لبنان سے تیس راکٹ داغے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مغربی الجلیل کے علاقے میں ڈرون کی دراندازی کے حوالے سے سائرن سنے گئے جوبعد میں غلط الارم نکلے۔
خیال رہے کہ آٹھاکتوبر سے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوںپر شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور قابض فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان روزانہ میزائلفائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں جانب اموات ہوئی ہیں۔