سه شنبه 03/دسامبر/2024

علماء کونسل کی اہالیان غزہ کی نصرت کے لیے نوافل اور قنوت نازلہ کی اپیل

جمعرات 5-ستمبر-2024

فلسطینی علماکونسل نے دُنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم عوام کی نصرت کےلیے نوافل نماز ادا کریں اور نمازوں میں قنوت نازلہ کا اہتمام کریں۔

 

بدھ بدھ کے روز علمانے ایک بیان میں کہا کہ”اسلامی دنیا کے ممالک کے معزز علماء، مبلغین اور منبرومحراب ” سے اپیل کی جاتی ہے وہ مساجد اور کھلے مقامات پر فلسطینیوں کی نصرتکے لیے با جماعت نماز ادا کریں اور منبرو محراب سے مظلوم فلسطینی عوام بالخصوص غزہکےعوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔

 

"فلسطینی علما”کونسل نے میڈیا اداروں سے کہا کہ وہ اپنے پاس موجود صلاحیتوں، ذرائع ابلاغاور میڈیا چینلز کے ساتھ میڈیا کے فورمز سے فلسطینیوںکے لیے آواز بلند کریں۔

 

خیال رہے کہ علما کونسل لبنانکے دارالحکومت بیروت میں 2009ء میں قائم کی گئی تھی، جس میں متعدد اسلامی ممالک کےعلماء کی ایک بڑی تعداد اور فلسطینی عوام کے علماء کی بڑی تعداد شامل ہوئی تھی۔

 

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی ممالک کی مددسے جارحیت کا سلسلہ 335 ویں روز میں جاری ہے۔ روزانہ قابضفوج سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی