پنج شنبه 12/دسامبر/2024

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری میں خاتون شہید،ایک زخمی

جمعرات 5-ستمبر-2024

کل بدھ کی شامجنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری میں ایک خاتون شہید اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

 

لبنانی میڈیا نےبتایا ہے کہ جنوبی لبنان کے قصبے قبریخا پر اسرائیلی بمباری میں ایک خاتون شہیداورایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

 

قابض اسرائیلیفوج کےطیاروں نے جنوبی لبنان کے کئی قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے شروع کیے ہیں۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ حملوں میں حولہ قصبے کے وسط میں عیناتہ اور کونین قصبوں کے مضافاتاور قبریخا قصبے کے مضافات میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔

 

 

گذشتہ رات اسرائیلیطیاروں نے عیتا الشعب قصبے کے الرجم محلے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا اور ایک اورحملہ خیام قصبے پر کیا۔

 

جاسوس طیاروں اورڈرونز نے صبح مغربی اور وسطی سیکٹر کے دیہاتوں پر پر نچلی پروازیں کیں، جس سےرہائشیوں میں تناؤ اور خوف کی کیفیت پھیل گئی۔

مختصر لنک:

کاپی