جمعه 02/می/2025

مغربی کنارے میں 24 گھنٹوں کے اندر 34 مزاحمتی حملے

جمعرات 5-ستمبر-2024

مغربی کنارے میںفلسطینی مزاحمتی فورسز قابض اسرائیلی افواج کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ مقبوضہ مغربیکنارے اور بیت المقدس میں فوجی اور آباد کاری کے اہداف کے خلاف آپریشن اور حملےجاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

مرکزاطلاعات فلسطینکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروںنے 34 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں مسلح جھڑپیں، دھماکہ خیز آلات سے دھماکے اورآباد کاروں سے مقابلہ کرنا شامل ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطینکی جانب سے بدھ کے روز موصولہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمت کاروں اور قابضفوج میں نو مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ آٹھ بارودی آلات سے دھماکے کیےگئے۔13 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور تین دھماکے کیے گئے۔

 

القدس شہر میںشعفاط کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

 

شہر رام اللہ اورالعمری کیمپ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مغربی کنارے اور غزہ کے خلاف جاری جارحیت کیمذمت کی اور بیتونیہ قصبے میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

 

مزاحمت کاروں نےشمالی وادی اردن میں قابض فوجیوں پر فائرنگ کی۔

 

جنین میں کئیجھڑپیں ہوئیں، جب مزاحمت کاروں نے قابض فوج کی طرف سے شہر اور کیمپ میں کیے گئےزبردست حملے کا بھرپور جواب دیا۔

 

جنین میں جھڑپیںکیمپ، سینما کے گول چکر، الحمامہ، صنعتی زون اور الناصرہ اسٹریٹ میں ہوئیں۔

 

طولکرم میں شہر نورشمس کیمپوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔اس دوران قابض فورسز کو دھماکہ خیز مواد سےنشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی