جمعه 15/نوامبر/2024

’نیتن یاھوہمیں بچانے میں ناکام رہا‘ اسرائیلی قیدی کا پیغام جاری

بدھ 4-ستمبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکر ونگ شہید عزالدین القسامبریگیڈ نے منگل کی شام ایک اور مقتول اسرائیلی قیدی کی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو جاری کیہے۔ یہ قیدی قابض افواج کی جانب سے شہر کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے دوران رفح میںمارا گیا تھا۔

 

ٹیلی گرام پر نشر کی گئی ویڈیو اسرائیلی جنگیقیدی ’اوری ڈانو‘ کو اپنی موت سے قبل یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ’اسرائیل کے لوگو! ہمیںنظرانداز نہ کرو‘۔

 

القسام نے ویڈیو کاآغاز بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کےایک سابقہ بیان سے کیا، جس میں انہوں نے زوردے کر کہا کہ "جو قیمت ہم پانچ یا دس زندہ قیدیوں کے لیے لیں گے وہی قیمت ہے جوہم تمام قیدیوں کے لیے لیتے‘۔

 

ویڈیو میں ان چھ قیدیوںکی تصاویر اور نام دکھائے گئے جو قابض فوج کے ہاتھوں مارے گئے اور جن کی لاشیں حالہی میں رفح شہر سے برآمد ہوئیں۔

 

مقتول قیدی،ڈانو نےوضاحت کی کہ اسے سات اکتوبر کو "نووا”پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ حماس کی قیدمیں ہے۔ وہ کئی بار بمباری میں بچا۔ اسے بمباریکے ذریعے قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔ کئی بار اسرائیلی فوج نے ان پر فائرنگکی۔

 

اس نے نشاندہی کیکہ وہ اور اس کے ساتھ قیدی (جن میں سے سبھی اسرائیلی بمباری سے مارے گئے) خوراک، پانیاور بجلی کے بغیر رہے۔

 

قابض حکومت اور جنگیکابینہ کے نام ایک پیغام میں اس نے کہاکہ "آپ سات اکتوبر کو ناکام رہے اور شہریوں(غزہ کے اطراف میں آباد افراد) کی حفاظت کرنےمیں ناکام رہے۔ آج آپ ہمیں ایک ایک کرکے مارنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ہمیںبچانے کے بجائے ہم پر بمباری کی جاتی ہے‘۔

 

اسرائیلی قیدی نےآباد کاروں اور قیدیوں کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی قیدیوںکو زندہ ان کے گھروں کو واپس کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

 

اس نے متنبہ کیا کہنیتن یاہو اور ان کی حکومت کی طرف سے جو کچھ کیا جا رہا ہےاس سے کوئی بھی قیدیزندہ نہیں بچے گا۔

مختصر لنک:

کاپی