شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں خون کی ہولی جاری، مزید 42 فلسطینی شہید، 107 زخمی

بدھ 4-ستمبر-2024

فلسطینی وزارت صحت نے اعلانکیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے ہیںجن کے نتیجے میں 42 فلسطینی شہید اور 107 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے ایک بیان میںکہا ہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سےجاری  اسرائیلیجارحیت کے نتیجے میں  40861 فلسطینی شہید اور94398 زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

وزارت نے کہا کہبہت سے زخمی  اب بھی ملبے کے نیچے اورسڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

 

خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ  کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

 

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوںاور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاستنے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظماور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی