چهارشنبه 04/دسامبر/2024

انصار اللہ کا بحیرہ احمر میں میزائلوں اور ڈرونز سے بحری جہاز پرحملہ

منگل 3-ستمبر-2024

یمن کی مزحمتیتنظیم”انصار اللہ” سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ایک بحریجہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بحری جہاز مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پرداخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہا تھا۔

 

یمنی مسلح افواج نےپیر کی شام مرکزاطلاعات فلسطین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہاحمر میں بحری جہاز BLUE LAGOON کو نشانہ بناتے ہوئے ایک معیاریفوجی آپریشن کیا، جس میں متعدد مناسب میزائل اور ڈرون کا استعمال کیا۔

 

اس نے کہا کہ یہ کارروائیمیزائل فورس بحری افواج اور یمنی مسلح افواج کی بغیر پائلٹ کے فضائیہ کے درمیان مشترکہطور پر کی گئی۔

 

یمنی افواج نے تصدیقکی کہ یہ آپریشن "فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی مظلومیت کی نصرت ” کےطور پر انجام دیا گیا ہے۔ جب تک غزہ میں صہیونی ریاست کی جارحیت اور نسل کشی جاری رہے گی اس وقت صہیونی ریاست کی طرف جانےوالےجہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی