یکشنبه 17/نوامبر/2024

طاقت کے ذریعے قیدی چھڑانے کی کوشش میں تابوت واپس جائیں گے:القسام

منگل 3-ستمبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردارکیا ہے کہ اگر نیتن یاھو نے فوجی طاقت سے قیدیوں کو چھڑانے کی کوشش کی تو زندہقیدیوں کے تابو واپس جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہالقسام نے جنگی قیدی بنائے گئے صہیونیوں کی نگرانی پرمامور محافظوں کو نئی ہدایات جاریکی ہیں کہ اگر اسرائیلی فورسز حراستی مقامات تک پہنچیں تو ان سے نمٹنے کے لیے اسرائیلکو ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔ یہ ہدایات چھ قیدیوں کی حالیہ ہلاک کے بعد جاری کی گئیہیں تاہم ان ہدایات کی مزید نوعیت واضح نہیں ہوسکی۔

 

ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام ایپلی کیشنکے ذریعے زور دیا کہ "(اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن) نیتن یاہو کی جانب سے قیدیوںکو معاہدے کے بجائے فوجی دباؤ کے ذریعے آزاد کرنے پر اصرار کا مطلب ہوگا قیدی اپنےخاندانوں کے پاس زندہ واپس جانے کے بجائے ان کے تابوت جائیں گے‘‘۔

 

انہوں نے نیتن یاہو اور فوج کو غزہکی پٹی میں حراست میں لیے گئے قیدیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے "قیدیوںکے تبادلے کے کسی معاہدے میں جان بوجھ کر خلل ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیا”۔ ابوعبیدہ نے اسرائیلی حکام پر غزہ پر بمباری کے دوران جان بوجھ کر درجنوں قیدیوں کو ہلاککرنے کا الزام بھی لگایا۔

 

 

یہ بات ایسے وقت میںسامنے آئی ہے جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز کہا تھا کہ حماسکے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ سے برآمد ہونے والے چھ قیدیوں کو "سر کےپچھلے حصے میں گولی مار کرقتل کردیا تھا”۔

مختصر لنک:

کاپی