جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے سلفیت فلسطینیون کے دو مکانات مسمار کر دیئے

منگل 3-ستمبر-2024

منگل کو قابض اسرائیلیفوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر سلفیت کے مغرب میں الزاویہ قصبے میںزیر تعمیر دو مکانات کو مسمار کر دیا۔

 

عینی شاہدین نے بتایاکہ قابض فوج نے 5 فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ قصبے پر دھاوا بول دلا اور دو زیر تعمیر مکاناتکو مسمار کردیا جن میں سے ایک شہری جہاد ابراہیم رداد کا تھا اور یہ تین منزلوں پرمشتمل تھا۔ دوسرا مکان سندس جمال موقدی نامی شہری کا تھا۔

 

مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فورسز مشرقی علاقے میں زیر تعمیر مکانات کے قریب تعینات ہیں جن کے مالکان کوپہلے بھی کام اور تعمیرات روکنے کے نوٹس دیے گئے تھے۔

 

وال اینڈ سیٹلمنٹریزسٹنس کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق قابض حکام نے اگست کے مہینے کے دوران 62 مسماریکی کارروائیاں کیں جن میں 36 آباد مکانات، 8 غیر آباد اور 13 زرعی تنصیبات اور دیگراملاک شامل ہیں۔

 

گیاررہ ماہ قبل غزہکے خلاف نسل کشی کی جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سمیتمغربی کنارے میں اپنی جارحیت میں اضافہ کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی