جنوبی مغربی کنارےکے شہر الخلیل کے شہر سعیر اور الفوار کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کےدوران منگل کی صبح درجنوں فلسطینی اس وقت زخمی ہوگئے جب قابض فوج نے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ قابض فوج نے شہریوں پر سٹن گرنیڈ اور زہریلی گیس کے علاوہ براہ راست اور ربڑ کیگولیوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔ جن میں سےبعض کی حالتخطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
قابض افواج نے الخلیل اور آس پاس کے قصبوں کے داخلی راستوں پر فوجی چوکیاںقائم کیں اور ناکے لگا کر کئی مرکزی اور ذیلی کو بند کردیا۔
اسی تناظر میں قابضاسرائیلی فوج نے منگل کی صبح نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاعدی کہ کئی فوجی گاڑیوں نے ایک بلڈوزر کے ساتھ کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ براہ راستگولیاں چلائیں، آنسوگیس بموں اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔
سرکاری فلسطینی ذرائعکے مطابق سات اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارےمیں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ ان حملوں میں 150 بچوں سمیت 676 فلسطینی شہید،5400 زخمی اور تقریباً 10000 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔