چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: القدس اور القسام بریگیڈزکے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

منگل 3-ستمبر-2024

اسلامی جہاد کے عسکریونگ القدس بریگیڈ اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں ایکمشترکہ مزاحمتی کارروائی میں دو صہیونی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

 

مجاھدین نے غزہکے وسطی علاقے الزیتون اور التقدم محور میں دشمن فوجیوں کو دو الگ الگ کاررائیوںمیں نشانہ بنایا۔

 

دونوں جماعتوںکےمجاھدین نےدشمن فوجیوں پر گھات لگا کرحملہ کیا۔

 

القدس بریگیڈزکی طرفسے دکھائی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین نے ایک دشمن فوجی کو ہلاک کردیا۔

 

دوسری جانب القسامبریگیڈز نے ایسے مناظر شائع کیے جن میں انہوں نے الزیتون محلے میں اسٹارز ہال کے پیچھےایک عمارت میں چھپے ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

 

فلسطینی مزاحمت غزہکی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی افواج کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔مجاھدین اسنائپر ڈیوائسز، دھماکہ خیز آلات اور دیگر ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی