پنج شنبه 28/نوامبر/2024

غزہ میں بے حساب تباہی میں انسانی ضروریات بہت زیادہ ہیں: یو این عہدیدار

منگل 3-ستمبر-2024

مشرق وسطیٰ امن عملکے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار ٹور وینس لینڈ نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندیکا مطالبہ کیا ہے۔

 

وینس لینڈ نے غزہکی پٹی کے دورے کے بعد منگل کو ایک پریس بیان میں کہا کہ "تباہی کا پیمانہ بہتزیادہ ہے، انسانی ضروریات بہت زیادہ اور بڑھ رہی ہیں۔ شہری جنگ کا خوفناک خمیازہ بھگترہے ہیں”۔

 

انہوں نے سات اکتوبر2023ء سے غزہ کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 40 ہزارسے زائد فلسطینی شہریوں کے قتل کی مذمت کی۔

 

انہوں نےکہا کہ میںنے غزہ میں پولیو مراکزکا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو وائرس کا دوبارہ نمودارہونا غزہ کی پٹی میں بچوں کے لیے ایک اور خطرے کی نمائندگی کرتا ہے۔ میں ویکسینیشنمہم کی اجازت دینے کے لیے انسانی بنیادوں پر وقفے کا خیرمقدم کرتا ہوں”۔

مختصر لنک:

کاپی